Skip to content
Text size 100%
Translation comparison

Compare Al-Mutaffifin Quran translations

Compare up to three verified translation editions verse by verse, including editions in two different languages.

Urdu editions (choose up to 3)

Changing languages or editions keeps the current surah and verse.

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ وَيْلٌۭ لِّلْمُطَفِّفِينَ ﴿1﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

بڑی خرابی ہے ناپ تول میں کمی کرنے والوں کی.

ابوالاعلی مودودی

تباہی ہے ڈنڈی مارنے والوں کے لیے

احمد رضا خان

کم تولنے والوں کی خرابی ہے،

ٱلَّذِينَ إِذَا ٱكْتَالُوا۟ عَلَى ٱلنَّاسِ يَسْتَوْفُونَ ﴿2﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

کہ جب لوگوں سے ناپ کر لیتے ہیں تو پورا پورا لیتے ہیں.

ابوالاعلی مودودی

جن کا حال یہ ہے کہ جب لوگوں سے لیتے ہیں تو پورا پورا لیتے ہیں

احمد رضا خان

وہ کہ جب اوروں سے ناپ لیں پورا لیں،

وَإِذَا كَالُوهُمْ أَو وَّزَنُوهُمْ يُخْسِرُونَ ﴿3﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اور جب انہیں ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو کم دیتے ہیں.[1]

ابوالاعلی مودودی

اور جب ان کو ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو انہیں گھاٹا دیتے ہیں

احمد رضا خان

اور جب انہیں ناپ تول کردی کم کردیں،

أَلَا يَظُنُّ أُو۟لَٰٓئِكَ أَنَّهُم مَّبْعُوثُونَ ﴿4﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

کیا انہیں اپنے مرنے کے بعد جی اٹھنے کا خیال نہیں.

ابوالاعلی مودودی

کیا یہ لوگ نہیں سمجھتے کہ ایک بڑے دن،

احمد رضا خان

کیا ان لوگوں کو گمان نہیں کہ انہیں اٹھنا ہے،

لِيَوْمٍ عَظِيمٍۢ ﴿5﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اس عظیم دن کے لئے.

ابوالاعلی مودودی

یہ اٹھا کر لائے جانے والے ہیں؟

احمد رضا خان

ایک عظمت والے دن کے لیے

يَوْمَ يَقُومُ ٱلنَّاسُ لِرَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿6﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

جس دن سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے.[1]

ابوالاعلی مودودی

اُس دن جبکہ سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے

احمد رضا خان

جس دن سب لوگ رب العالمین کے حضور کھڑے ہوں گے،

كَلَّآ إِنَّ كِتَٰبَ ٱلْفُجَّارِ لَفِى سِجِّينٍۢ ﴿7﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

یقیناً بدکاروں کا نامہٴ اعمال سِجِّينٌ میں ہے.[1]

ابوالاعلی مودودی

ہرگز نہیں، یقیناً بد کاروں کا نامہ اعمال قید خانے کے دفتر میں ہے

احمد رضا خان

بیشک کافروں کی لکھت سب سے نیچی جگہ سجین میں ہے

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا سِجِّينٌۭ ﴿8﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

تجھے کیا معلوم سِجِّينٌ کیا ہے؟

ابوالاعلی مودودی

اور تمہیں کیا معلوم کہ وہ قید خانے کا دفتر کیا ہے؟

احمد رضا خان

اور تو کیا جانے سجین کیسی ہے

كِتَٰبٌۭ مَّرْقُومٌۭ ﴿9﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

(یہ تو) لکھی ہوئی کتاب ہے.

ابوالاعلی مودودی

ایک کتاب ہے لکھی ہوئی

احمد رضا خان

وہ لکھت ایک مہر کیا نوشتہ ہے

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿10﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اس دن جھٹلانے والوں کی بڑی خرابی ہے.

ابوالاعلی مودودی

تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے

احمد رضا خان

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے،

ٱلَّذِينَ يُكَذِّبُونَ بِيَوْمِ ٱلدِّينِ ﴿11﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

جو جزا وسزا کے دن کو جھٹلاتے رہے.

ابوالاعلی مودودی

جو روز جزا کو جھٹلاتے ہیں

احمد رضا خان

جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں

وَمَا يُكَذِّبُ بِهِۦٓ إِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ ﴿12﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اسے صرف وہی جھٹلاتا ہےجو حد سے آگے نکل جانے واﻻ (اور) گناه گار ہوتا ہے.

ابوالاعلی مودودی

اور اُسے نہیں جھٹلاتا مگر ہر وہ شخص جو حد سے گزر جانے والا بد عمل ہے

احمد رضا خان

اور اسے نہ جھٹلائے گا مگر ہر سرکش

إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ ءَايَٰتُنَا قَالَ أَسَٰطِيرُ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿13﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

جب اس کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہہ دیتا ہے کہ یہ اگلوں کے افسانے ہیں.[1]

ابوالاعلی مودودی

اُسے جب ہماری آیات سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے یہ تو اگلے وقتوں کی کہانیاں ہیں

احمد رضا خان

جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جائیں کہے اگلوں کی کہانیاں ہیں،

كَلَّا ۖ بَلْ ۜ رَانَ عَلَىٰ قُلُوبِهِم مَّا كَانُوا۟ يَكْسِبُونَ ﴿14﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

یوں نہیں[1] بلکہ ان کے دلوں پر ان کےاعمال کی وجہ سے زنگ (چڑھ گیا) ہے.[2]

ابوالاعلی مودودی

ہرگز نہیں، بلکہ دراصل اِن لوگوں کے دلوں پر اِن کے برے اعمال کا زنگ چڑھ گیا ہے

احمد رضا خان

کوئی نہیں بلکہ ان کے دلوں پر زنگ چڑھادیا ہے ان کی کمائیوں نے

كَلَّآ إِنَّهُمْ عَن رَّبِّهِمْ يَوْمَئِذٍۢ لَّمَحْجُوبُونَ ﴿15﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

ہرگز نہیں یہ لوگ اس دن اپنے رب سےاوٹ میں رکھے جائیں گے.[1]

ابوالاعلی مودودی

ہرگز نہیں، بالیقین اُس روز یہ اپنے رب کی دید سے محروم رکھے جائیں گے

احمد رضا خان

ہاں ہاں بیشک وہ اس دن اپنے رب کے دیدار سے محروم ہیں

ثُمَّ إِنَّهُمْ لَصَالُوا۟ ٱلْجَحِيمِ ﴿16﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

پھر یہ لوگ بالیقین جہنم میں جھونکے جائیں گے.

ابوالاعلی مودودی

پھر یہ جہنم میں جا پڑیں گے

احمد رضا خان

پھر بیشک انہیں جہنم میں داخل ہونا،

ثُمَّ يُقَالُ هَٰذَا ٱلَّذِى كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ ﴿17﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

پھر کہہ دیا جائے گا کہ یہی ہے وه جسے تم جھٹلاتے رہے.

ابوالاعلی مودودی

پھر اِن سے کہا جائے گا کہ یہ وہی چیز ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے

احمد رضا خان

پھر کہا جائے گا، یہ ہے وہ جسے تم جھٹلاتے تھے

كَلَّآ إِنَّ كِتَٰبَ ٱلْأَبْرَارِ لَفِى عِلِّيِّينَ ﴿18﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

لرگزنہیں،بےشک نیکوکاروں کے اعمال نامے علییں میں ہیں .[1]

ابوالاعلی مودودی

ہرگز نہیں، بے شک نیک آدمیوں کا نامہ اعمال بلند پایہ لوگوں کے دفتر میں ہے

احمد رضا خان

ہاں ہاں بیشک نیکوں کی لکھت سب سے اونچا محل علیین میں ہے

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا عِلِّيُّونَ ﴿19﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اورتجھے کیا پتہ کہ عِلِّیین کیا ہے؟

ابوالاعلی مودودی

اور تمہیں کیا خبر کہ کیا ہے وہ بلند پایہ لوگوں کا دفتر؟

احمد رضا خان

اور تو کیا جانے علیین کیسی ہے

كِتَٰبٌۭ مَّرْقُومٌۭ ﴿20﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

(وه تو) لکھی ہوئی کتاب ہے.

ابوالاعلی مودودی

ایک لکھی ہوئی کتاب ہے

احمد رضا خان

وہ لکھت ایک مہر کیا نوشتہ ہے

يَشْهَدُهُ ٱلْمُقَرَّبُونَ ﴿21﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

مقرب (فرشتے) اس کا مشاہده کرتے ہیں.

ابوالاعلی مودودی

جس کی نگہداشت مقرب فرشتے کرتے ہیں

احمد رضا خان

کہ مقرب جس کی زیارت کرتے ہیں،

إِنَّ ٱلْأَبْرَارَ لَفِى نَعِيمٍ ﴿22﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

یقیناً نیک لوگ (بڑی) نعمتوں میں ہوں گے.

ابوالاعلی مودودی

بے شک نیک لوگ بڑے مزے میں ہوں گے

احمد رضا خان

بیشک نیکوکار ضرور چین میں ہیں،

عَلَى ٱلْأَرَآئِكِ يَنظُرُونَ ﴿23﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

مسہریوں پر بیٹھے دیکھ رہے ہوں گے.

ابوالاعلی مودودی

اونچی مسندوں پر بیٹھے نظارے کر رہے ہوں گے

احمد رضا خان

تختوں پر دیکھتے ہیں

تَعْرِفُ فِى وُجُوهِهِمْ نَضْرَةَ ٱلنَّعِيمِ ﴿24﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

تو ان کے چہروں سے ہی نعمتوں کی تروتازگی پہچان لے گا.[1]

ابوالاعلی مودودی

ان کے چہروں پر تم خوشحالی کی رونق محسوس کرو گے

احمد رضا خان

تو ان کے چہروں میں چین کی تازگی پہنچانے

يُسْقَوْنَ مِن رَّحِيقٍۢ مَّخْتُومٍ ﴿25﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

یہ لوگ سربمہر خالص شراب پلائے جائیں گے.[1]

ابوالاعلی مودودی

ان کو نفیس ترین سر بند شراب پلائی جائے گی جس پر مشک کی مہر لگی ہوگی

احمد رضا خان

نتھری شراب پلائے جائیں گے جو مہُر کی ہوئی رکھی ہے

خِتَٰمُهُۥ مِسْكٌۭ ۚ وَفِى ذَٰلِكَ فَلْيَتَنَافَسِ ٱلْمُتَنَٰفِسُونَ ﴿26﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

جس پر مشک کی مہر ہوگی، سبقت لے جانے والوں کو اسی میں سبقت کرنی چاہئے.[1]

ابوالاعلی مودودی

جو لوگ دوسروں پر بازی لے جانا چاہتے ہوں وہ اِس چیز کو حاصل کرنے میں بازی لے جانے کی کوشش کریں

احمد رضا خان

اس کی مہُر مشک پر ہے، اور اسی پر چاہیے کہ للچائیں للچانے والے

وَمِزَاجُهُۥ مِن تَسْنِيمٍ ﴿27﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اور اس کی آمیزش تسنیم کی ہوگی.[1]

ابوالاعلی مودودی

اُس شراب میں تسنیم کی آمیزش ہوگی

احمد رضا خان

اور اس کی ملونی تسنیم سے ہے

عَيْنًۭا يَشْرَبُ بِهَا ٱلْمُقَرَّبُونَ ﴿28﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

(یعنی) وه چشمہ جس کا پانی مقرب لوگ پیئں گے.

ابوالاعلی مودودی

یہ ایک چشمہ ہے جس کے پانی کے ساتھ مقرب لوگ شراب پئیں گے

احمد رضا خان

وہ چشمہ جس سے مقربانِ بارگاہ پیتے ہیں

إِنَّ ٱلَّذِينَ أَجْرَمُوا۟ كَانُوا۟ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ يَضْحَكُونَ ﴿29﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

گنہگار لوگ ایمان والوں کی ہنسی اڑایا کرتے تھے.[1]

ابوالاعلی مودودی

مجرم لوگ دنیا میں ایمان لانے والوں کا مذاق اڑاتے تھے

احمد رضا خان

بیشک مجرم لوگ ایمان والوں سے ہنسا کرتے تھے،

وَإِذَا مَرُّوا۟ بِهِمْ يَتَغَامَزُونَ ﴿30﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اور ان کے پاس سے گزرتے ہوئے آپس میں آنکھ کےاشارے کرتے تھے.[1]

ابوالاعلی مودودی

جب اُن کے پاس سے گزرتے تو آنکھیں مار مار کر اُن کی طرف اشارے کرتے تھے

احمد رضا خان

اور جب وہ ان پر گزرتے تو یہ آپس میں ان پر آنکھوں سے اشارے کرتے

وَإِذَا ٱنقَلَبُوٓا۟ إِلَىٰٓ أَهْلِهِمُ ٱنقَلَبُوا۟ فَكِهِينَ ﴿31﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اور جب اپنے والوں کی طرف لوٹتے تو دل لگیاں کرتے تھے.[1]

ابوالاعلی مودودی

اپنے گھروں کی طرف پلٹتے تو مزے لیتے ہوئے پلٹتے تھے

احمد رضا خان

اور جب (ف۹۳۳ اپنے گھر پلٹتے خوشیاں کرتے پلٹتے

وَإِذَا رَأَوْهُمْ قَالُوٓا۟ إِنَّ هَٰٓؤُلَآءِ لَضَآلُّونَ ﴿32﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اور جب انہیں دیکھتے تو کہتے یقیناً یہ لوگ گمراه (بے راه) ہیں.[1]

ابوالاعلی مودودی

اور جب انہیں دیکھتے تو کہتے تھے کہ یہ بہکے ہوئے لوگ ہیں

احمد رضا خان

اور جب مسلمانوں کو دیکھتے کہتے بیشک یہ لوگ بہکے ہوئے ہیں

وَمَآ أُرْسِلُوا۟ عَلَيْهِمْ حَٰفِظِينَ ﴿33﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

یہ ان پر پاسبان بنا کر تو نہیں بھیجے گئے.[1]

ابوالاعلی مودودی

حالانکہ وہ اُن پر نگراں بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے

احمد رضا خان

اور یہ کچھ ان پر نگہبان بناکر نہ بھیجے گئے

فَٱلْيَوْمَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ مِنَ ٱلْكُفَّارِ يَضْحَكُونَ ﴿34﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

پس آج ایمان والے ان کافروں پر ہنسیں گے.[1]

ابوالاعلی مودودی

آج ایمان لانے والے کفار پر ہنس رہے ہیں

احمد رضا خان

تو آج ایمان والے کافروں سے ہنستے ہیں

عَلَى ٱلْأَرَآئِكِ يَنظُرُونَ ﴿35﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

تختوں پر بیٹھے دیکھ رہے ہوں گے.

ابوالاعلی مودودی

مسندوں پر بیٹھے ہوئے ان کا حال دیکھ رہے ہیں

احمد رضا خان

تختوں پر بیٹھے دیکھتے ہیں

هَلْ ثُوِّبَ ٱلْكُفَّارُ مَا كَانُوا۟ يَفْعَلُونَ ﴿36﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

کہ اب ان منکروں نے جیسا یہ کرتے تھے پورا پورا بدلہ پالیا.[1]

ابوالاعلی مودودی

مل گیا نا کافروں کو اُن حرکتوں کا ثواب جو وہ کیا کرتے تھے

احمد رضا خان

کیوں کچھ بدلا ملا کافروں کو اپنے کیے کا

Quran recitationReady
Open audio