Skip to content
Text size 100%
Translation comparison

Compare Al-Waqi'ah Quran translations

Compare up to three verified translation editions verse by verse, including editions in two different languages.

Urdu editions (choose up to 3)

Changing languages or editions keeps the current surah and verse.

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ إِذَا وَقَعَتِ ٱلْوَاقِعَةُ ﴿1﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

جب قیامت قائم ہو جائے گی.[1]

ابوالاعلی مودودی

جب وہ ہونے والا واقعہ پیش آ جائے گا

احمد رضا خان

جب ہولے گی وہ ہونے والی

لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ ﴿2﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

جس کے واقع ہونے میں کوئی جھوٹ نہیں.

ابوالاعلی مودودی

تو کوئی اس کے وقوع کو جھٹلانے والا نہ ہوگا

احمد رضا خان

اس وقت اس کے ہونے میں کسی کو انکار کی گنجائش نہ ہوگی،

خَافِضَةٌۭ رَّافِعَةٌ ﴿3﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

وه پست کرنے والی اور بلند کرنے والی ہوگی.[1]

ابوالاعلی مودودی

وہ تہ و بالا کر دینے والی آفت ہوگی

احمد رضا خان

کسی کو پست کرنے والی کسی کو بلندی دینے والی

إِذَا رُجَّتِ ٱلْأَرْضُ رَجًّۭا ﴿4﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

جبکہ زمین زلزلہ کے ساتھ ہلا دی جائے گی.

ابوالاعلی مودودی

زمین اس وقت یکبارگی ہلا ڈالی جائے گی

احمد رضا خان

جب زمین کانپے گی تھرتھرا کر

وَبُسَّتِ ٱلْجِبَالُ بَسًّۭا ﴿5﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اور پہاڑ بالکل ریزه ریزه کر دیے جائیں گے.[1]

ابوالاعلی مودودی

اور پہاڑ اس طرح ریزہ ریزہ کر دیے جائیں گے

احمد رضا خان

اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجائیں گے چُورا ہوکر

فَكَانَتْ هَبَآءًۭ مُّنۢبَثًّۭا ﴿6﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

پھر وه مثل پراگنده غبار کے ہو جائیں گے.

ابوالاعلی مودودی

کہ پراگندہ غبار بن کر رہ جائیں گے

احمد رضا خان

تو ہوجائیں گے جیسے روزن کی دھوپ میں غبار کے باریک ذرے پھیلے ہوئے

وَكُنتُمْ أَزْوَٰجًۭا ثَلَٰثَةًۭ ﴿7﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اور تم تین جماعتوں میں ہو جاؤ گے.[1]

ابوالاعلی مودودی

تم لوگ اُس وقت تین گروہوں میں تقسیم ہو جاؤ گے

احمد رضا خان

اور تین قسم کے ہوجاؤ گے،

فَأَصْحَٰبُ ٱلْمَيْمَنَةِ مَآ أَصْحَٰبُ ٱلْمَيْمَنَةِ ﴿8﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

پس داہنے ہاتھ والے کیسے اچھے ہیں داہنے ہاتھ والے.[1]

ابوالاعلی مودودی

دائیں بازو والے، سو دائیں بازو والوں (کی خوش نصیبی) کا کیا کہنا

احمد رضا خان

تو دہنی طرف والے کیسے دہنی طرف والے

وَأَصْحَٰبُ ٱلْمَشْـَٔمَةِ مَآ أَصْحَٰبُ ٱلْمَشْـَٔمَةِ ﴿9﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اور بائیں ہاتھ والے کیا حال ہے بائیں ہاتھ والوں کا.[1]

ابوالاعلی مودودی

اور بائیں بازو والے، تو بائیں بازو والوں (کی بد نصیبی کا) کا کیا ٹھکانا

احمد رضا خان

اور بائیں طرف والے کیسے بائیں طرف والے

وَٱلسَّٰبِقُونَ ٱلسَّٰبِقُونَ ﴿10﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اور جو آگے والے ہیں وه تو آگے والے ہی ہیں.[1]

ابوالاعلی مودودی

اور آگے والے تو پھر آگے وا لے ہی ہیں

احمد رضا خان

اور جو سبقت لے گئے وہ تو سبقت ہی لے گئے

أُو۟لَٰٓئِكَ ٱلْمُقَرَّبُونَ ﴿11﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

وه بالکل نزدیکی حاصل کیے ہوئے ہیں.

ابوالاعلی مودودی

وہی تو مقرب لوگ ہیں

احمد رضا خان

وہی مقربِ بارگاہ ہیں،

فِى جَنَّٰتِ ٱلنَّعِيمِ ﴿12﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

نعمتوں والی جنتوں میں ہیں.

ابوالاعلی مودودی

نعمت بھری جنتوں میں رہیں گے

احمد رضا خان

چین کے باغوں میں،

ثُلَّةٌۭ مِّنَ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿13﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

(بہت بڑا) گروه تو اگلے لوگوں میں سے ہوگا.

ابوالاعلی مودودی

اگلوں میں سے بہت ہوں گے

احمد رضا خان

اگلوں میں سے ایک گروہ

وَقَلِيلٌۭ مِّنَ ٱلْءَاخِرِينَ ﴿14﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اور تھوڑے سے پچھلے لوگوں میں سے.[1]

ابوالاعلی مودودی

اور پچھلوں میں سے کم

احمد رضا خان

اور پچھلوں میں سے تھوڑے

عَلَىٰ سُرُرٍۢ مَّوْضُونَةٍۢ ﴿15﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

یہ لوگ سونے کے تاروں سے بنے ہوئے تختوں پر.

ابوالاعلی مودودی

مرصع تختوں پر

احمد رضا خان

جڑاؤ تختوں پر ہوں گے

مُّتَّكِـِٔينَ عَلَيْهَا مُتَقَٰبِلِينَ ﴿16﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

ایک دوسرے کےسامنے تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے.[1]

ابوالاعلی مودودی

تکیے لگا ئے آمنے سامنے بیٹھیں گے

احمد رضا خان

ان پر تکیہ لگائے ہوئے آمنے سامنے

يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَٰنٌۭ مُّخَلَّدُونَ ﴿17﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

ان کے پاس ایسے لڑکے جو ہمیشہ (لڑکے ہی[1] ) رہیں گے آمدورفت کریں گے.

ابوالاعلی مودودی

اُن کی مجلسوں میں ابدی لڑکے شراب چشمہ جاری سے

احمد رضا خان

ان کے گرد لیے پھریں گے ہمیشہ رہنے والے لڑکے

بِأَكْوَابٍۢ وَأَبَارِيقَ وَكَأْسٍۢ مِّن مَّعِينٍۢ ﴿18﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

آبخورے اور جگ لے کر اور ایسا جام لے کر جو بہتی ہوئی شراب سے پر ہو.

ابوالاعلی مودودی

لبریز پیالے کنٹر اور ساغر لیے دوڑتے پھرتے ہونگے

احمد رضا خان

کوزے اور آفتابے اور جام اور آنکھوں کے سامنے بہتی شراب

لَّا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلَا يُنزِفُونَ ﴿19﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

جس سے نہ سر میں درد ہو نہ عقل میں فتور آئے.[1]

ابوالاعلی مودودی

جسے پی کر نہ اُن کا سر چکرائے گا نہ ان کی عقل میں فتور آئے گا

احمد رضا خان

کہ اس سے نہ انہیں درد سر ہو اور نہ ہوش میں فرق آئے

وَفَٰكِهَةٍۢ مِّمَّا يَتَخَيَّرُونَ ﴿20﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اور ایسے میوے لیے ہوئے جو ان کی پسند کے ہوں.

ابوالاعلی مودودی

اور وہ اُن کے سامنے طرح طرح کے لذیذ پھل پیش کریں گے جسے چاہیں چن لیں

احمد رضا خان

اور میوے جو پسند کریں

وَلَحْمِ طَيْرٍۢ مِّمَّا يَشْتَهُونَ ﴿21﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اور پرندوں کے گوشت جو انہیں مرغوب ہوں.

ابوالاعلی مودودی

اور پرندوں کے گوشت پیش کریں گے کہ جس پرندے کا چاہیں استعمال کریں

احمد رضا خان

اور پرندوں کا گوشت جو چاہیں

وَحُورٌ عِينٌۭ ﴿22﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں.

ابوالاعلی مودودی

اور ان کے لیے خوبصورت آنکھوں والی حوریں ہونگی

احمد رضا خان

اور بڑی آنکھ والیاں حوریں

كَأَمْثَٰلِ ٱللُّؤْلُؤِ ٱلْمَكْنُونِ ﴿23﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

جو چھپے ہوئے موتیوں کی طرح ہیں.[1]

ابوالاعلی مودودی

ایسی حسین جیسے چھپا کر رکھے ہوئے موتی

احمد رضا خان

جیسے چھپے رکھے ہوئے موتی

جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ ﴿24﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

یہ صلہ ہے ان کے اعمال کا.

ابوالاعلی مودودی

یہ سب کچھ اُن اعمال کی جزا کے طور پر انہیں ملے گا جو وہ دنیا میں کرتے رہے تھے

احمد رضا خان

صلہ ان کے اعمال کا

لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًۭا وَلَا تَأْثِيمًا ﴿25﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

نہ وہاں بکواس سنیں گے اور نہ گناه کی بات.

ابوالاعلی مودودی

وہاں وہ کوئی بیہودہ کلام یا گناہ کی بات نہ سنیں گے

احمد رضا خان

اس میں نہ سنیں گے نہ کوئی بیکار با ت نہ گنہگاری

إِلَّا قِيلًۭا سَلَٰمًۭا سَلَٰمًۭا ﴿26﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

صرف سلام ہی سلام کی آواز ہوگی.[1]

ابوالاعلی مودودی

جو بات بھی ہوگی ٹھیک ٹھیک ہوگی

احمد رضا خان

ہاں یہ کہنا ہوگا سلام سلام

وَأَصْحَٰبُ ٱلْيَمِينِ مَآ أَصْحَٰبُ ٱلْيَمِينِ ﴿27﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اور داہنے ہاتھ والے کیا ہی اچھے ہیں داہنے ہاتھ والے.[1]

ابوالاعلی مودودی

اور دائیں بازو والے، دائیں بازو والوں کی خوش نصیبی کا کیا کہنا

احمد رضا خان

اور دہنی طرف والے کیسے دہنی طرف والے

فِى سِدْرٍۢ مَّخْضُودٍۢ ﴿28﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

وه بغیرکانٹوں کی بیریوں.

ابوالاعلی مودودی

وہ بے خار بیریوں

احمد رضا خان

بے کانٹوں کی بیریوں میں

وَطَلْحٍۢ مَّنضُودٍۢ ﴿29﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اور تہ بہ تہ کیلوں.

ابوالاعلی مودودی

اور تہ بر تہ چڑھے ہوئے کیلوں

احمد رضا خان

اور کیلے کے گچھوں میں

وَظِلٍّۢ مَّمْدُودٍۢ ﴿30﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اور لمبے لمبے سایوں.[1]

ابوالاعلی مودودی

اور دور تک پھیلی ہوئی چھاؤں

احمد رضا خان

اور ہمیشہ کے سائے میں

وَمَآءٍۢ مَّسْكُوبٍۢ ﴿31﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اور بہتے ہوئے پانیوں.

ابوالاعلی مودودی

اور ہر دم رواں پانی

احمد رضا خان

اور ہمیشہ جاری پانی میں

وَفَٰكِهَةٍۢ كَثِيرَةٍۢ ﴿32﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اور بکثرت پھلوں میں.

ابوالاعلی مودودی

اور کبھی ختم نہ ہونے والے

احمد رضا خان

اور بہت سے میووں میں

لَّا مَقْطُوعَةٍۢ وَلَا مَمْنُوعَةٍۢ ﴿33﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

جو نہ ختم ہوں نہ روک لیے جائیں.[1]

ابوالاعلی مودودی

اور بے روک ٹوک ملنے والے بکثرت پھلوں

احمد رضا خان

جو نہ ختم ہوں اور نہ روکے جائیں

وَفُرُشٍۢ مَّرْفُوعَةٍ ﴿34﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اور اونچے اونچے فرشوں میں ہوں گے.[1]

ابوالاعلی مودودی

اور اونچی نشست گاہوں میں ہوں گے

احمد رضا خان

اور بلند بچھونوں میں

إِنَّآ أَنشَأْنَٰهُنَّ إِنشَآءًۭ ﴿35﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

ہم نے ان کی (بیویوں کو) خاص طور پر بنایا ہے.

ابوالاعلی مودودی

ان کی بیویوں کو ہم خاص طور پر نئے سرے سے پیدا کریں گے

احمد رضا خان

بیشک ہم نے ان عورتوں کو اچھی اٹھان اٹھایا،

فَجَعَلْنَٰهُنَّ أَبْكَارًا ﴿36﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اور ہم نے انہیں کنواریاں بنا دیا ہے.[1]

ابوالاعلی مودودی

اور انہیں با کرہ بنا دیں گے

احمد رضا خان

تو انہیں بنایا کنواریاں اپنے شوہر پر پیاریاں،

عُرُبًا أَتْرَابًۭا ﴿37﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

محبت والیاں اور ہم عمر ہیں.[1]

ابوالاعلی مودودی

اپنے شوہروں کی عاشق اور عمر میں ہم سن

احمد رضا خان

انہیں پیار دلائیاں ایک عمر والیاں

لِّأَصْحَٰبِ ٱلْيَمِينِ ﴿38﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

دائیں ہاتھ والوں کے لیے ہیں.

ابوالاعلی مودودی

یہ کچھ دائیں بازو والوں کے لیے ہے

احمد رضا خان

دہنی طرف والوں کے لیے،

ثُلَّةٌۭ مِّنَ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿39﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

جم غفیر ہے اگلوں میں سے.[1]

ابوالاعلی مودودی

وہ اگلوں میں سے بہت ہوں گے

احمد رضا خان

اگلوں میں سے ایک گروہ،

وَثُلَّةٌۭ مِّنَ ٱلْءَاخِرِينَ ﴿40﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اور بہت بڑی جماعت ہے پچھلوں میں سے.[1]

ابوالاعلی مودودی

اور پچھلوں میں سے بھی بہت

احمد رضا خان

اور پچھلوں میں سے ایک گروہ

وَأَصْحَٰبُ ٱلشِّمَالِ مَآ أَصْحَٰبُ ٱلشِّمَالِ ﴿41﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اور بائیں ہاتھ والے کیا ہیں بائیں ہاتھ والے[1]

ابوالاعلی مودودی

اور بائیں بازو والے، بائیں بازو والوں کی بد نصیبی کا کیا پوچھنا

احمد رضا خان

اور بائیں طرف والے کیسے بائیں طرف والے

فِى سَمُومٍۢ وَحَمِيمٍۢ ﴿42﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

گرم ہوا اور گرم پانی میں (ہوں گے).

ابوالاعلی مودودی

وہ لو کی لپٹ اور کھولتے ہوئے پانی

احمد رضا خان

جلتی ہوا اور کھولتے پانی میں،

وَظِلٍّۢ مِّن يَحْمُومٍۢ ﴿43﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اورسیاه دھوئیں کے سائے میں.[1]

ابوالاعلی مودودی

اور کالے دھوئیں کے سائے میں ہوں گے

احمد رضا خان

اور جلتے دھوئیں کی چھاؤں میں

لَّا بَارِدٍۢ وَلَا كَرِيمٍ ﴿44﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

جو نہ ٹھنڈا ہے نہ فرحت بخش.[1]

ابوالاعلی مودودی

جو نہ ٹھنڈا ہوگا نہ آرام دہ

احمد رضا خان

جو نہ ٹھنڈی نہ عزت کی،

إِنَّهُمْ كَانُوا۟ قَبْلَ ذَٰلِكَ مُتْرَفِينَ ﴿45﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

بیشک یہ لوگ اس سے پہلے بہت نازوں میں پلے ہوئے تھے.[1]

ابوالاعلی مودودی

یہ وہ لوگ ہوں گے جو اِس انجام کو پہنچنے سے پہلے خوشحال تھے

احمد رضا خان

بیشک وہ اس سے پہلے نعمتوں میں تھے

وَكَانُوا۟ يُصِرُّونَ عَلَى ٱلْحِنثِ ٱلْعَظِيمِ ﴿46﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اور بڑے بڑے گناہوں پر اصرار کرتے تھے.

ابوالاعلی مودودی

اور گناہ عظیم پر اصرار کرتے تھے

احمد رضا خان

اور اس بڑے گناہ کی ہٹ (ضد) رکھتے تھے،

وَكَانُوا۟ يَقُولُونَ أَئِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًۭا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَبْعُوثُونَ ﴿47﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اور کہتے تھے کہ کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈی ہو جائیں گے تو کیا ہم پھر دوباره اٹھا کھڑے کیے جائیں گے.

ابوالاعلی مودودی

کہتے تھے "کیا جب ہم مر کر خاک ہو جائیں گے اور ہڈیوں کا پنجر رہ جائیں گے تو پھر اٹھا کھڑے کیے جائیں گے؟

احمد رضا خان

اور کہتے تھے کیا جب ہم مرجائیں اور ہڈیاں ہوجائیں تو کیا ضرور ہم اٹھائے جائیں گے،

أَوَءَابَآؤُنَا ٱلْأَوَّلُونَ ﴿48﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی؟[1]

ابوالاعلی مودودی

اور کیا ہمارے وہ باپ دادا بھی اٹھائے جائیں گے جو پہلے گزر چکے ہیں؟"

احمد رضا خان

اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی،

قُلْ إِنَّ ٱلْأَوَّلِينَ وَٱلْءَاخِرِينَ ﴿49﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

آپ کہہ دیجئے کہ یقیناً سب اگلے اور پچھلے.

ابوالاعلی مودودی

اے نبیؐ، اِن لوگوں سے کہو، یقیناً اگلے اور پچھلے سب

احمد رضا خان

تم فرماؤ بیشک سب اگلے اور پچھلے

لَمَجْمُوعُونَ إِلَىٰ مِيقَٰتِ يَوْمٍۢ مَّعْلُومٍۢ ﴿50﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

ضرور جمع کئے جائیں گے ایک مقرر دن کے وقت.

ابوالاعلی مودودی

ایک دن ضرور جمع کیے جانے والے ہیں جس کا وقت مقرر کیا جا چکا ہے

احمد رضا خان

ضرور اکٹھے کیے جائیں گے، ایک جانے ہوئے دن کی میعاد پر

ثُمَّ إِنَّكُمْ أَيُّهَا ٱلضَّآلُّونَ ٱلْمُكَذِّبُونَ ﴿51﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

پھر تم اے گمراہو جھٹلانے والو!

ابوالاعلی مودودی

پھر اے گمراہو اور جھٹلانے والو!

احمد رضا خان

پھر بیشک تم اے گمراہو جھٹلانے والو

لَءَاكِلُونَ مِن شَجَرٍۢ مِّن زَقُّومٍۢ ﴿52﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

البتہ کھانے والے ہو تھوہر کا درخت.

ابوالاعلی مودودی

تم شجر زقوم کی غذا کھانے والے ہو

احمد رضا خان

ضرور تھوہر کے پیڑ میں سے کھاؤ گے،

فَمَالِـُٔونَ مِنْهَا ٱلْبُطُونَ ﴿53﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اور اسی سے پیٹ بھرنے والے ہو.[1]

ابوالاعلی مودودی

اُسی سے تم پیٹ بھرو گے

احمد رضا خان

پھر اس سے پیٹ بھرو گے،

فَشَٰرِبُونَ عَلَيْهِ مِنَ ٱلْحَمِيمِ ﴿54﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

پھر اس پر گرم کھولتا پانی پینے والے ہو.

ابوالاعلی مودودی

اور اوپر سے کھولتا ہوا پانی

احمد رضا خان

پھر اس پر کھولتا پانی پیو گے،

فَشَٰرِبُونَ شُرْبَ ٱلْهِيمِ ﴿55﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

پھر پینے والے بھی پیاسے اونٹوں کی طرح.[1]

ابوالاعلی مودودی

تونس لگے ہوئے اونٹ کی طرح پیو گے

احمد رضا خان

پھر ایسا پیو گے جیسے سخت پیاسے اونٹ پئیں

هَٰذَا نُزُلُهُمْ يَوْمَ ٱلدِّينِ ﴿56﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

قیامت کے دن ان کی مہمانی یہ ہے.[1]

ابوالاعلی مودودی

یہ ہے بائیں والوں کی ضیافت کا سامان روز جزا میں

احمد رضا خان

یہ ان کی مہمانی ہے انصاف کے دن،

نَحْنُ خَلَقْنَٰكُمْ فَلَوْلَا تُصَدِّقُونَ ﴿57﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

ہم ہی نے تم سب کو پیدا کیا ہے پھر تم کیوں باور نہیں کرتے؟[1]

ابوالاعلی مودودی

ہم نے تمہیں پیدا کیا ہے پھر کیوں تصدیق نہیں کرتے؟

احمد رضا خان

ہم نے تمہیں پیدا کیا تو تم کیوں نہیں سچ مانتے

أَفَرَءَيْتُم مَّا تُمْنُونَ ﴿58﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اچھا پھر یہ تو بتلاؤ کہ جو منی تم ٹپکاتے ہو.

ابوالاعلی مودودی

کبھی تم نے غور کیا، یہ نطفہ جو تم ڈالتے ہو

احمد رضا خان

تو بھلا دیکھو تو وہ منی جو گراتے ہو

ءَأَنتُمْ تَخْلُقُونَهُۥٓ أَمْ نَحْنُ ٱلْخَٰلِقُونَ ﴿59﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

کیا اس کا (انسان) تم بناتے ہو یا پیدا کرنے والے ہم ہی ہیں؟[1]

ابوالاعلی مودودی

اس سے بچہ تم بناتے ہو یا اس کے بنانے والے ہم ہیں؟

احمد رضا خان

کیا تم اس کا آدمی بناتے ہو یا ہم بنانے والے ہیں

نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ ٱلْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ ﴿60﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

ہم ہی نے تم میں موت کو متعین کر دیا[1] ہے اور ہم اس سے ہارے ہوئے نہیں ہیں.[2]

ابوالاعلی مودودی

ہم نے تمہارے درمیان موت کو تقسیم کیا ہے، اور ہم اِس سے عاجز نہیں ہیں

احمد رضا خان

ہم نے تم میں مرنا ٹھہرایا اور ہم اس سے ہارے نہیں،

عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ أَمْثَٰلَكُمْ وَنُنشِئَكُمْ فِى مَا لَا تَعْلَمُونَ ﴿61﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

کہ تمہاری جگہ تم جیسے اور پیدا کر دیں اور تمہیں نئے سرے سے اس عالم میں پیدا کریں جس سے تم (بالکل) بےخبر ہو.[1]

ابوالاعلی مودودی

کہ تمہاری شکلیں بدل دیں اور کسی ایسی شکل میں تمہیں پیدا کر دیں جس کو تم نہیں جانتے

احمد رضا خان

کہ تم جیسے اور بدل دیں اور تمہاری صورتیں وہ کردیں جس کی تمہیں حبر نہیں

وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ ٱلنَّشْأَةَ ٱلْأُولَىٰ فَلَوْلَا تَذَكَّرُونَ ﴿62﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

تمہیں یقینی طور پر پہلی دفعہ کی پیدائش معلوم ہی ہے پھر کیوں عبرت حاصل نہیں کرتے؟[1]

ابوالاعلی مودودی

اپنی پہلی پیدائش کو تو تم جانتے ہو، پھر کیوں سبق نہیں لیتے؟

احمد رضا خان

اور بیشک تم جان چکے ہو پہلی اٹھان پھر کیوں نہیں سوچتے

أَفَرَءَيْتُم مَّا تَحْرُثُونَ ﴿63﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اچھا پھر یہ بھی بتلاؤ کہ تم جو کچھ بوتے ہو.

ابوالاعلی مودودی

کبھی تم نے سوچا، یہ بیج جو تم بوتے ہو

احمد رضا خان

تو بھلا بتاؤ تو جو بوتے ہو،

ءَأَنتُمْ تَزْرَعُونَهُۥٓ أَمْ نَحْنُ ٱلزَّٰرِعُونَ ﴿64﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اسے تم ہی اگاتے ہو یا ہم اگانے والے ہیں.[1]

ابوالاعلی مودودی

اِن سے کھیتیاں تم اگاتے ہو یا اُن کے اگانے والے ہم ہیں؟

احمد رضا خان

کیا تم اس کی کھیتی بناتے ہو یا ہم بنانے والے ہیں

لَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنَٰهُ حُطَٰمًۭا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُونَ ﴿65﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اگر ہم چاہیں تواسے ریزه ریزه کر ڈالیں اور تم حیرت کے ساتھ باتیں بناتے ہی ره جاؤ.[1]

ابوالاعلی مودودی

ہم چاہیں تو ان کھیتیوں کو بھس بنا کر رکھ دیں اور تم طرح طرح کی باتیں بناتے رہ جاؤ

احمد رضا خان

ہم چاہیں تو اسے روندن (پامال) کردیں پھر تم باتیں بناتے رہ جاؤ

إِنَّا لَمُغْرَمُونَ ﴿66﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

کہ ہم پر تو تاوان ہی پڑ گیا.[1]

ابوالاعلی مودودی

کہ ہم پر تو الٹی چٹی پڑ گئی

احمد رضا خان

کہ ہم پر چٹی پڑی

بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ ﴿67﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

بلکہ ہم بالکل محروم ہی ره گئے.

ابوالاعلی مودودی

بلکہ ہمارے تو نصیب ہی پھوٹے ہوئے ہیں

احمد رضا خان

بلکہ ہم بے نصیب رہے،

أَفَرَءَيْتُمُ ٱلْمَآءَ ٱلَّذِى تَشْرَبُونَ ﴿68﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اچھا یہ بتاؤ کہ جس پانی کو تم پیتے ہو.

ابوالاعلی مودودی

کبھی تم نے آنکھیں کھول کر دیکھا، یہ پانی جو تم پیتے ہو

احمد رضا خان

تو بھلا بتاؤ تو وہ پانی جو پیتے ہو،

ءَأَنتُمْ أَنزَلْتُمُوهُ مِنَ ٱلْمُزْنِ أَمْ نَحْنُ ٱلْمُنزِلُونَ ﴿69﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اسے بادلوں سے بھی تم ہی اتارتے ہو یا ہم برساتے ہیں؟

ابوالاعلی مودودی

اِسے تم نے بادل سے برسایا ہے یا اِس کے برسانے والے ہم ہیں؟

احمد رضا خان

کیا تم نے اسے بادل سے اتارا یا ہم ہیں اتارنے والے

لَوْ نَشَآءُ جَعَلْنَٰهُ أُجَاجًۭا فَلَوْلَا تَشْكُرُونَ ﴿70﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اگر ہماری منشا ہو تو ہم اسے کڑوا زہر کردیں پھر تم ہماری شکرگزاری کیوں نہیں کرتے؟[1]

ابوالاعلی مودودی

ہم چاہیں تو اسے سخت کھاری بنا کر رکھ دیں، پھر کیوں تم شکر گزار نہیں ہوتے؟

احمد رضا خان

ہم چاہیں تو اسے کھاری کردیں پھر کیوں نہیں شکر کرتے

أَفَرَءَيْتُمُ ٱلنَّارَ ٱلَّتِى تُورُونَ ﴿71﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اچھا ذرا یہ بھی بتاؤ کہ جو آگ تم سلگاتے ہو.

ابوالاعلی مودودی

کبھی تم نے خیال کیا، یہ آگ جو تم سلگاتے ہو

احمد رضا خان

تو بھلا بتاؤں تو وہ آگ جو تم روشن کرتے ہو

ءَأَنتُمْ أَنشَأْتُمْ شَجَرَتَهَآ أَمْ نَحْنُ ٱلْمُنشِـُٔونَ ﴿72﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اس کے درخت کو تم نے پیدا کیا ہے یا ہم اس کے پیدا کرنے والے ہیں؟[1]

ابوالاعلی مودودی

اِس کا درخت تم نے پیدا کیا ہے، یا اس کے پیدا کرنے والے ہم ہیں؟

احمد رضا خان

کیا تم نے اس کا پیڑ پیدا کیا یا ہم ہیں پیدا کرنے والے،

نَحْنُ جَعَلْنَٰهَا تَذْكِرَةًۭ وَمَتَٰعًۭا لِّلْمُقْوِينَ ﴿73﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

ہم نے اسے سبب نصیحت[1] اور مسافروں کے فائدے کی چیز بنایا ہے.[2]

ابوالاعلی مودودی

ہم نے اُس کو یاد دہانی کا ذریعہ اور حاجت مندوں کے لیے سامان زیست بنایا ہے

احمد رضا خان

ہم نے اسے جہنم کا یادگار بنایا اور جنگل میں مسافروں کا فائدہ

فَسَبِّحْ بِٱسْمِ رَبِّكَ ٱلْعَظِيمِ ﴿74﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

پس اپنے بہت بڑے رب کے نام کی تسبیح کیا کرو.

ابوالاعلی مودودی

پس اے نبیؐ، اپنے رب عظیم کے نام کی تسبیح کرو

احمد رضا خان

تو اے محبوب تم پاکی بولو اپنے عظمت والے رب کے نام کی،

۞ فَلَآ أُقْسِمُ بِمَوَٰقِعِ ٱلنُّجُومِ ﴿75﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

پس میں قسم کھاتا ہوں ستاروں کے گرنے کی.[1]

ابوالاعلی مودودی

پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں تاروں کے مواقع کی

احمد رضا خان

تو مجھے قسم ہے ان جگہوں کی جہاں تارے ڈوبتے ہیں

وَإِنَّهُۥ لَقَسَمٌۭ لَّوْ تَعْلَمُونَ عَظِيمٌ ﴿76﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اور اگرتمہیں علم ہو تو یہ بہت بڑی قسم ہے.

ابوالاعلی مودودی

اور اگر تم سمجھو تو یہ بہت بڑی قسم ہے

احمد رضا خان

اور تم سمجھو تو یہ بڑی قسم ہے،

إِنَّهُۥ لَقُرْءَانٌۭ كَرِيمٌۭ ﴿77﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

کہ بیشک یہ قرآن بہت بڑی عزت واﻻ ہے.[1]

ابوالاعلی مودودی

کہ یہ ایک بلند پایہ قرآن ہے

احمد رضا خان

بیشک یہ عزت والا قرآن ہے

فِى كِتَٰبٍۢ مَّكْنُونٍۢ ﴿78﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

جو ایک محفوظ کتاب میں درج ہے[1]

ابوالاعلی مودودی

ایک محفوظ کتاب میں ثبت

احمد رضا خان

محفوظ نوشتہ میں

لَّا يَمَسُّهُۥٓ إِلَّا ٱلْمُطَهَّرُونَ ﴿79﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

جسے صرف پاک لوگ ہی چھو سکتے ہیں.[1]

ابوالاعلی مودودی

جسے مطہرین کے سوا کوئی چھو نہیں سکتا

احمد رضا خان

اسے نہ چھوئیں مگر باوضو

تَنزِيلٌۭ مِّن رَّبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿80﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

یہ رب العالمین کی طرف سےاترا ہوا ہے.

ابوالاعلی مودودی

یہ رب العالمین کا نازل کردہ ہے

احمد رضا خان

اتارا ہوا ہے سارے جہان کے رب کا،

أَفَبِهَٰذَا ٱلْحَدِيثِ أَنتُم مُّدْهِنُونَ ﴿81﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

پس کیا تم ایسی بات کو سرسری (اور معمولی) سمجھ رہے ہو؟[1]

ابوالاعلی مودودی

پھر کیا اس کلام کے ساتھ تم بے اعتنائی برتتے ہو

احمد رضا خان

تو کیا اس بات میں تم سستی کرتے ہو

وَتَجْعَلُونَ رِزْقَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِّبُونَ ﴿82﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اور اپنے حصے میں یہی لیتے ہو کہ جھٹلاتے پھرو.

ابوالاعلی مودودی

اور اِس نعمت میں اپنا حصہ تم نے یہ رکھا ہے کہ اِسے جھٹلاتے ہو؟

احمد رضا خان

اور اپنا حصہ یہ رکھتے ہو کہ جھٹلاتے ہو

فَلَوْلَآ إِذَا بَلَغَتِ ٱلْحُلْقُومَ ﴿83﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

پس جبکہ روح نرخرے تک پہنچ جائے.

ابوالاعلی مودودی

تو جب مرنے والے کی جان حلق تک پہنچ چکی ہوتی ہے

احمد رضا خان

پھر کیوں نہ ہو جب جان گلے تک پہنچے

وَأَنتُمْ حِينَئِذٍۢ تَنظُرُونَ ﴿84﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اور تم اس وقت آنکھوں سے دیکھتے رہو.[1]

ابوالاعلی مودودی

اور تم آنکھوں سے دیکھ رہے ہوتے ہو کہ وہ مر رہا ہے،

احمد رضا خان

اور تم اس وقت دیکھ رہے ہو

وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنكُمْ وَلَٰكِن لَّا تُبْصِرُونَ ﴿85﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

ہم اس شخص سے بہ نسبت تمہارے بہت زیاده قریب ہوتے ہیں[1] لیکن تم نہیں دیکھ سکتے.[2]

ابوالاعلی مودودی

اُس وقت تمہاری بہ نسبت ہم اُس کے زیادہ قریب ہوتے ہیں مگر تم کو نظر نہیں آتے

احمد رضا خان

اور ہم اس کے زیادہ پاس ہیں تم سے مگر تمہیں نگاہ نیں

فَلَوْلَآ إِن كُنتُمْ غَيْرَ مَدِينِينَ ﴿86﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

پس اگر تم کسی کے زیرفرمان نہیں.

ابوالاعلی مودودی

اب اگر تم کسی کے محکوم نہیں ہو اور اپنے اِس خیال میں سچے ہو،

احمد رضا خان

تو کیوں نہ ہوا اگر تمہیں بدلہ ملنا نہیں

تَرْجِعُونَهَآ إِن كُنتُمْ صَٰدِقِينَ ﴿87﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اور اس قول میں سچے ہو تو (ذرا) اس روح کو تو لوٹاؤ.[1]

ابوالاعلی مودودی

اُس وقت اُس کی نکلتی ہوئی جان کو واپس کیوں نہیں لے آتے؟

احمد رضا خان

کہ اسے لوٹا لاتے اگر تم سچے ہو

فَأَمَّآ إِن كَانَ مِنَ ٱلْمُقَرَّبِينَ ﴿88﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

پس جو کوئی بارگاه الٰہی سے قریب کیا ہوا ہوگا.[1]

ابوالاعلی مودودی

پھر وہ مرنے والا اگر مقربین میں سے ہو

احمد رضا خان

پھر وہ مرنے والا اگر مقربوں سے ہے

فَرَوْحٌۭ وَرَيْحَانٌۭ وَجَنَّتُ نَعِيمٍۢ ﴿89﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اسے تو راحت ہے اور غذائیں ہیں اور آرام والی جنت ہے.

ابوالاعلی مودودی

تو اس کے لیے راحت اور عمدہ رزق اور نعمت بھری جنت ہے

احمد رضا خان

تو راحت ہے اور پھول اور چین کے باغ

وَأَمَّآ إِن كَانَ مِنْ أَصْحَٰبِ ٱلْيَمِينِ ﴿90﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اور جو شحص داہنے (ہاتھ) والوں میں سے ہے.[1]

ابوالاعلی مودودی

اور اگر وہ اصحاب یمین میں سے ہو

احمد رضا خان

اور اگر دہنی طرف والوں سے ہو

فَسَلَٰمٌۭ لَّكَ مِنْ أَصْحَٰبِ ٱلْيَمِينِ ﴿91﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

تو بھی سلامتی ہے تیرے لیے کہ تو داہنے والوں میں سے ہے.

ابوالاعلی مودودی

تو اس کا استقبال یوں ہوتا ہے کہ سلام ہے تجھے، تو اصحاب الیمین میں سے ہے

احمد رضا خان

تو اے محبوب تم پر سلام دہنی طرف والوں سے

وَأَمَّآ إِن كَانَ مِنَ ٱلْمُكَذِّبِينَ ٱلضَّآلِّينَ ﴿92﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

لیکن اگر کوئی جھٹلانے والوں گمراہوں میں سے ہے.[1]

ابوالاعلی مودودی

اور اگر وہ جھٹلانے والے گمراہ لوگوں میں سے ہو

احمد رضا خان

اور اگر جھٹلانے والے گمراہوں میں سے ہو

فَنُزُلٌۭ مِّنْ حَمِيمٍۢ ﴿93﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

تو کھولتے ہوئے گرم پانی کی مہمانی ہے.

ابوالاعلی مودودی

تو اس کی تواضع کے لیے کھولتا ہوا پانی ہے

احمد رضا خان

تو اس کی مہمانی کھولتا پانی،

وَتَصْلِيَةُ جَحِيمٍ ﴿94﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

اور دوزخ میں جانا ہے.

ابوالاعلی مودودی

اور جہنم میں جھونکا جانا

احمد رضا خان

اور بھڑکتی آگ میں دھنسانا

إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ حَقُّ ٱلْيَقِينِ ﴿95﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

یہ خبر سراسر حق اور قطعاً یقینی ہے.

ابوالاعلی مودودی

یہ سب کچھ قطعی حق ہے

احمد رضا خان

یہ بیشک اعلیٰ درجہ کی یقینی بات ہے،

فَسَبِّحْ بِٱسْمِ رَبِّكَ ٱلْعَظِيمِ ﴿96﴾

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi

پس تواپنے عظیم الشان پروردگار کی تسبیح کر.[1]

ابوالاعلی مودودی

پس اے نبیؐ، اپنے رب عظیم کے نام کی تسبیح کرو

احمد رضا خان

تو اے محبوب تم اپنے عظمت والے رب کے نام کی پاکی بولو

Quran recitationReady
Open audio