تجاوز إلى المحتوى

سیرت نبوی

32 lessons · Select a question to read the answer

Your progress in this topicTrack completed lessons on this device
Choose how to study:
1س1: ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نسب نامہ بیان کریں۔

ہمارے نبی محمد بن عبد اللہ بن عبد المطلب بن ہاشم صلی اللہ علیہ و سلم ہیں، ہاشم کا تعلق قریش سے تھا اور قریش ایک عرب قبیلہ تھا اور عرب خلیل اللہ ابراہیم علیہ السلام کے صاحبزادے اسماعیل علیہالسلام کی نسل سے ہیں، ان پر اور ہمارے نبی پر درود و سلام ہو۔

Open lesson
2ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی امی کا نام کیا ہے؟

ج- آمنہ بنت وہب۔

Open lesson
3س3: آپ کے والد کی وفات کب ہوئی؟

آپ اپنی ماں کے پیٹ ہی میں تھے جب آپ کے والد کا انتقال ہو گیا۔

Open lesson
4نبی صلی اللہ علیہ وسلم کب پیدا ہوۓ؟

عام الفیل میں ربیع الاول کے مہینے میں سوموار کے دن پیدا ہوۓ۔

Open lesson
5س5: آپ کی ولادت کس شہر میں ہوئی؟

ج- مکہ میں۔

Open lesson
6س6: آپ کی والدہ کے علاوہ کن خواتین نے آپ کو دودھ پلایا اور آپ کی پرورش کی؟

ج- ام ایمن نے، جو آپ کے والد کی آزاد کردہ لونڈی تھیں۔

ثویبہ نے، جو آپ کے چچا ابو لہب کی آزاد کردہ لونڈی تھیں۔

اور حلیمہ سعدیہ نے۔

Open lesson
7س7: آپ کی والدہ کی وفات کب ہوئی؟

ج- جب آپ کی عمر فقط چھ سال تھی، اس کے بعد آپ کے دادا عبد المطلب نے آپ کو پال پوس کر بڑا کیا۔

Open lesson
8س8: آپ کے دادا عبد المطلب کی وفات کے بعد کس نے آپ کی پرورش کی؟

آٹھ سال کی عمر میں آپ کے داد عبد المطلب کا بھی انتقال ہو گیا، تو آپ کے چچا ابو طالب نے آپ کی دیکھ بھال کی۔

Open lesson
9س9: کب آپ نے اپنے چچا کے ساتھ ملک شام کی طرف سفر کیا؟

ج- جب آپ بارہ سال کے تھے تو آپ نے اپنے چچا کے ساتھ ملک شام کی طرف سفر کیا۔

Open lesson
10س10: آپ نے دوسرا سفر کب کیا؟

آپ کا دوسرا سفر خدیجہ رضی اللہ عنہ کے مال کو لے کر تجارت کی غرض سے تھا، اس سفر سے واپسى پر آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے خدیجہ رضی اللہ عنہا سے شادی کی، اس وقت آپ کی عمر پچیس سال تھی۔

Open lesson
11س11: قریش نے کب خانۂ کعبہ کی از سر نو تعمیر کی؟

ج- جب آپ کی عمر پینتیس سال تھی۔

اس دوران حجر اسود کو نصب کرنے کے تعلق سے قریش میں نااتفاقی ہوئی تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فیصل منتخب کیا اور وہ چار قبیلوں پر مشتمل تھے، آپ نے حجر اسود کو ایک کپڑے میں رکھا اور چاروں قبائل میں سے ہر ایک قبیلہ کو کپڑے کا کنارہ پکڑنے کا حکم دیا۔ جب ان لوگوں نے حجر اسود کو اٹھاکر اس کى جگہ تک پہونچادیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے لے کر اپنے ہاتھوں سے اس کى جگہ میں نصب کردیا۔

Open lesson
12بعثت کے وقت آپ کی عمر کیا تھی؟ اور کن کی طرف آپ کو بھیجا گیا؟

ج- بعثت کے وقت آپ کی عمر چالیس سال تھی اور آپ کو تمام لوگوں کی طرف بشیر ونذیر بنا کر بھیجا گیا۔

Open lesson
13س13: وحی کی شروعات کس چیز سے ہوئی؟

ج- سچے خواب سے،آپ جو بھی خواب دیکھتے وہ صبح روشن کی طرح سچ ہو جاتا۔

Open lesson
14س14: وحی سے پہلے آپ کی حالت کیا تھی؟ اور آپ پر پہلی وحی کب نازل ہوئی؟

ج- وحی نازل ہونے سے پہلے آپ غار حرا میں اللہ کی عبادت کرتے اور اپنے ساتھ کھانے پینے کا کچھ سامان رکھ لیتے۔

اور آپ غار میں عبادت میں مصروف تھے جب آپ پر وحی نازل ہوئی۔

Open lesson
15س15: سب سے پہلے قرآن کا کون سا حصہ آپ پر نازل ہوا؟

ج- اللہ تعالی کا یہ فرمان: (اپنے رب کے نام سے پڑھ جس نے پیدا کیا جس نے انسان کو خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا۔ آپ پڑھتے رہیں آپ کا رب بڑے کرم والا ہے جس نے قلم کے ذریعے (علم) سکھایا جس نے انسان کو وہ سکھایا جسے وہ نہیں جانتا تھا) [سورۂ علق:1-5]۔

Open lesson
16س16: سب سے پہلےکون آپ کی رسالت پر ایمان لایا؟

ج- مردوں میں: ابو بکر، خواتین میں: خدیجہ بنت خویلد، بچوں میں: علی بن ابی طالب، آزاد کردہ غلاموں میں: زید بن حارثہ اور غلاموں میں بلال حبشی وغیرہ رضی اللہ عنہم۔

Open lesson
17اسلام کی دعوت کیسے شروع ہوئی؟

ج- تقریبا تین سال تک خفیہ طور پر دعوت جاری رہی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جہری دعوت کا حکم دیا گیا۔

Open lesson
18س18: جہری دعوت کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمانوں کے ساتھ کیا ہوا؟

ج- مشرکوں نے مسلمانوں پر ظلم وستم کے اتنے پہاڑ ڈھاۓ کہ انہیں نجاشی کے یہاں پناہ لینے کے لیے حبشہ کی طرف ہجرت کی اجازت دے دی گئی۔

اور سارے مشرکین مکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی جان کے دشمن بن گئے لیکن اللہ تعالی نے آپ کی حفاظت کی اور آپ کے چچا ابو طالب کو آپ کا حامی بنا دیا۔

Open lesson
19س19: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے دسویں سال کس کی وفات ہوئی؟

ج- آپ کے چچا ابو طالب اور آپ کی زوجۂ محترمہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی۔

Open lesson
20س20: اسرا ومعراج کا واقعہ کب پیش آیا تھا؟

ج- جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر پچاس سال ہوئی تو یہ واقعہ پیش آیا اور آپ کے اوپر پانچ نمازیں فرض کی گئیں۔

اسرا: اس سے مقصود مسجد حرام سے مسجد اقصی تک رات میں آپ کا سفر کرنا ہے۔

اور معراج سے مقصود ہے: مسجد اقصی سے آسمان تک پھر سدرۃالمنتہی تک کا آپ کا سفر۔

Open lesson
21س21: آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کے باہر کیسے دعوت کا فریضہ انجام دیتے تھے؟

ج- آپ طائف والوں کو دعوت دیتے، حج کے موقعہ پر اور دیگر اوقات میں لوگوں کے سامنے اپنی دعوت پیش کرتے یہاں تک کہ مدینہ کے انصار سے آپ کی ملاقات ہوئی، وہ آپ پر ایمان لاۓ اور آپ کی نصرت ومدد کرنے پر آپ سے بیعت کی۔

Open lesson
22س22: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کتنے دنوں تک مکہ میں دعوت دیتے رہے؟

ج- تیرہ سال تک۔

Open lesson
23س23: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کس شہر کی طرف ہجرت کی؟

ج- مکہ سے مدینہ کی طرف۔

Open lesson
24س24: مدینہ میں کتنے سال رہے؟

ج- دس سال۔

Open lesson
25س25: مدینہ میں اسلام کے کون سے احکام فرض کیے گئے؟

ج- زکوۃ، روزہ، حج، جہاد اور اذان وغیرہ۔

Open lesson
26س26: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اہم غزوات (وہ جنگیں جن میں آپ بنفس نفیس شریک رہے) کون سی ہیں؟

ج- غزوۂ بدر کبری۔

غزوۂ احد۔

غزوۂ خندق۔

فتح مکہ۔

Open lesson
27س27: سب سے اخیر میں قرآن کا کون سا حصہ نازل ہوا؟

۱- اللہ تعالی کا یہ فرمان: (اور اس دن سے ڈرو جس میں تم سب اللہ کی طرف لوٹاۓ جاؤگے اور ہر شخص کو اس کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جاۓ گا اور ان پہ ظلم نہیں کیا جاۓ گا)۔ [سورۂ بقرۃ : 281]

Open lesson
28س28: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کب ہوئی؟ اور اس وقت آپ کی عمر کیا تھی؟

ج- ربیع الاول سن گیارہ ہجری میں آپ کى وفات ہوئى۔ اس وقت آپ کی عمر ترسٹھ سال تھی۔

Open lesson
29س29: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کا ذکر کریں۔

ج- 1- خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا۔

2- سودہ بنت زمعہ -رضی اللہ عنہا-

3- عائشہ بنت ابی بکر صدیق رضی اللہ عنہا

4- حفصہ بنت عمر -رضی اللہ عنہا-

5- زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا۔

6- ام سلمہ ہند بنت ابی امیہ رضی اللہ عنہا۔

7- ام حبیبہ رملہ بنت ابی سفیان رضی اللہ عنہا۔

8- جويریہ بنت الحارث رضی اللہ عنہا۔

9- میمونہ بنت الحارث رضی اللہ عنہا

10- صفیہ بنت حُيی رضی اللہ عنہا

11- زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا۔

Open lesson
30س30: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد کون کون ہیں؟

ج- تین بیٹے:

قاسم، اور ان ہى کے نام سے آپ کی کنیت (ابو القاسم) تھی۔

عبد اللہ

اور ابراہیم۔

اور بیٹیاں:

فاطمہ۔

رقیہ۔

ام کلثوم۔

زینب۔

اور آپ کی تمام اولاد خدیجہ رضی اللہ عنہا سےتھی سواۓ ابراہیم کے، اور سب کی وفات آپ سے پہلے ہوئی سواۓ فاطمہ کے، ان کی وفات آپ کے چھ مہینے بعد ہوئی۔

Open lesson
31س31: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ مبارک سے متعلق کچھ بیان کریں۔

ج- آپ صلی اللہ علیہ وسلم نہ طویل القامت تھے اور نہ پستہ قد بلکہ آپ میانہ قد کے تھے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا رنگ سفید سرخی مائل تھا، داڑھی گنجان تھی، آنکھیں کشادہ تھیں، دہن مبارک اعتدال کے ساتھ فراخ تھا، بال انتہائی سیاہ تھے، کشادہ کندھے والے تھے اور آپ کى خوشبو بڑی پیاری تھی وغیرہ وغیرہ۔

Open lesson
32س31: نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کو کس راہ پر چھوڑ گئے؟

ج- نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کو ایک ایسی روشن شاہراہ پر چھوڑ گئے جس کا دن اور رات یکساں ہیں، جو بھی اس سے بھٹکے گا برباد ہو جاۓ گا، ہر بھلائی کی طرف اپنی امت کی رہنمائی کی اور کوئی ایسی برائی نہیں جس سے انہیں ڈرایا نہ ہو۔

Open lesson